کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی دن: پولیس کو تمام جلوسوں اور عوامی اجتماعات پر سخت سیکورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایات جاری

Aug 04, 2020 | 19:36

سپیشل رپورٹر

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے کشمیریوں کے ساتھ منائے جانے والے اظہار یکجہتی دن کے موقع پر پولیس کو تمام جلوس اور عوامی اجتماعات پر سخت سیکورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ,ا س بارے میں پولیس اور انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس حوالے سے ذرائع کے مطابق بھار ت کی خفیہ ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کا حملہ کروا کر اس قومی یکجہتی کو خراب کر سکتی ہیں اسلئے تمام حساس اداروں ، پولیس اور انتظامی افسران کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم کرونا کی وجہ سے تمام جلوسوں اور احتجاجی پروگراموں میں کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے۔

مزیدخبریں