سرینگر (اے پی پی) نئی دلی میں ایک اور افسوسناک واقعے میں ایک ہندو پجاری اور اسکے ساتھیوں نے ایک 9سالہ دلت بچی کو عصمت دری کے بعد اسے زندہ نذرآتش کر دیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق متاثرہ دلت بچی کا خاندان دلی میں چھائونی کے علاقے پرانا ننگل (Nangal) میں شمشان گھاٹ کے قریب رہائش پذیر ہے۔ پینے کا پانی لینے کیلئے گئی اور واپس نہیں آئی۔ بعد میں بچی کی جلی ہوئی نعش شمشان گھاٹ سے ملی۔ اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں ایک اور واقعے میں بہرائچی نامی ایک45 سالہ دلت شخص پولیس سٹیشن میں دوران حراست ہلاک ہو گیا ہے۔ وہ 25 جولائی سے مسلسل پولیس کی حراست میں تھا۔
بھارت: پجاری اور ساتھیوں نے 9 سالہ دلت بچی زیادتی کے بعد زندہ جلا دی
Aug 04, 2021