بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے وادی گلوان میں بھارتی فورسز کے ساتھ لڑائی کی ایک اور ویڈیو جاری کر دی۔ جس کا مقصد مرنے والی چینی فوجی کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق،"چین ہونگ جن" نامی فوجی حملہ آور بھارتی فوج سے ساتھیوں کو بچانے کے لئے خود سامنے آیا۔ ویڈیو میں بھارتی فوج کو لاٹھیاں اٹھائے چین کی فوج کی جانب آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق 15 جون 2020ء کو واقعہ پیش آیا تھا۔