ملتان (سپورٹس ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے بعد کمنٹیٹرز کو بھی اپروچ کیا ، بالکل اندازہ نہیں تھا کہ بھارتی بورڈ اس حد تک جائیگا۔کے پی ایل کا آغاز 6 اگست سے ہوگا جب کہ فائنل 17 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب کشمیر پریمیئر لیگ میں شائقین کو مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق سٹیڈیم میں 30 سے 25 فیصد تک شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں دس ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ذرائع کے مطابق 30 سے 25 فیصد کے حساب سے 3000 شائقین سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے ، سٹیڈیم میں سماجی فاصلے کیساتھ شائقین کو بٹھایا جائیگا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کمنٹیٹرز سے بھی رابطہ کیا :عارف ملک
Aug 04, 2021