زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام شجرکاری کے موضوع پر ایک روزہ ویبنار 

Aug 04, 2021

ملتان(خصوصی رپورٹر)محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام شجرکاری کے ذریعے صحت افزہ زندگی کے موضوع پر ایک روزہ وبینار کا انعقاد کیا گیا ۔ وبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ معاشرے میں پودوں سے محبت اور لگاؤکے ذریعے ہی شجرکاری کے اہداف کوحاصل کیا جاسکتا ہے۔ وبینار سے خطاب کرتے ہوئے اطہر شاہ کھگھہ چیف کنزرویٹر جنگلات ساؤتھ زون ٗ محمد نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر سوسائٹی ملتان ٗ نجمی اشرف، سوشل اکٹیویسٹ جنگلات نے کہا کہ ہم اپنے گردونواح میں درخت لگاکرماحول کو صاف ستھرا کرسکتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقرب علی، انچارج پلانٹ فار لائف سوسائٹی نے سوسائٹی کی پانچ سالہ کارکردگی پرتفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام میں ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈاکٹر مدثر علی، سید فیاض حسین شاہ اور ڈاکٹرتنویر احمد نے بھی شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں