زراعت کیلئے بجٹ میں 300فیصدسے زائداضافہ کیا گیا: حسین جہانیاں

Aug 04, 2021

کبیروالا(نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی ترجیحات میں زرعی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی سرفہرست ہے،، ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے اپنے دفترمیں تحریک انصاف کبیروالا سٹی کے صدر چوہدری سعید اقبال گل اور ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مہرساجد علی گبھیسرکی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ زراعت کے شعبہ کیلئے بجٹ میں 300فیصدسے زائداضافہ کیا گیا ۔حکومت پنجاب نے مالی سال-22 2021کے بجٹ میں زرعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 31 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی ،جس سے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی اور زرعی مداخل کی بروقت خرید کیلئے بلاسود قرضوں کا اجرائ، کھادوں پر سبسڈی، کراپ انشورنس سکیم اور اہم فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

مزیدخبریں