معا شرتی تہذیب و تمدن نے علم کی بنیا د پرترقی کی :پیر سعید الحسن شا ہ

Aug 04, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار )صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ نے کہا ہے کہ معا شرتی تہذیب و تمدن نے علم ہی کی بنیا د پرترقی کی ہے ۔ جبکہ تعلیمی ادارے تہذ یب کی نر سیا ں ہیں ، جہا ں پر دنیا وی تعلیم کے ساتھ رو حا نی تعلیم کے فروغ کیلئے ادارے بنا نا وقت کی اشد ضرورت ہے۔تعلیم یا فتہ انسا ن کی زندگی عا م انسا ن کی زند گی سے بہت بہتر ہے ،اللہ تعا لی نے نز ول قران کر یم کی ابتدا لفظ اقراء سے کر کے حصو ل تعلیم کے عمل کی بنیا د رکھ دی ہے اسی لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجا ب تعلیم کو عا م کر نے کیلئے دن را ت کو شا ں ہیں ،پسماندہ علاقوں میں یو نیورسٹیو ں کا قیا م بھی حکومت کی او لین تر جیح ہے ، ملک بھر میںعام یو نیو رسٹیو ں کے ساتھ صو فی یو نیو رسٹیز کا قیا م بھی عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔
 وزیر اوقاف نے کہا کہ دور جد ید کے چیلنجز کا مقا بلہ کر نے کے لیے تعلیم کا حصو ل نا گزیر ہے ،علم ما ں کی گود سے لیکر قبر کی لحد تک حا صل کر و ،تعلیم ایسا زیو ر ہے جسے کو ئی نہیں چرا سکتا، تعلیم کے بغیر کو ئی انسا ن مکمل نہیں لہذا معیا ری تعلیم کے فروغ کے لیے اسا تذ ہ کے ساتھ ساتھ والدین پربھا ری ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ وہ تعلیم کے حوا لے سے حکو متی سطح پر کی جا نے وا لی کو ششو ں کو پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کے لیے اپنے بچو ں کی تعلیم و تر بیت پر خصو صی تو جہ دیں ۔

مزیدخبریں