لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے صحت مرکز شادمان میں انسدادپولیومہم کے تحت معصوم بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے وہیں پر نئے ای پی آئی سنٹرکابھی افتتاح کیا۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ایڈیشنل سیکرٹری سندس ارشاد،بل ملنڈاگیٹس فاؤنڈیشن سے ڈاکٹرزینا،نعیمہ،پروفیسرجاویدچوہدری اور یونیسف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ 2اگست سے شروع ہونے والی انسدادپولیومہم کے تحت پنجاب کے گیارہ اضلاع میں ابھی تک 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔6اگست تک لاہور،فیصل آباد،شیخوپورہ،راولپنڈی،رحیم یارخان،ملتان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،مظفرگڑھ اور اوکاڑہ میں انسدادپولیومہم جاری رہے گی۔
انسدادپولیومہم کے نتائج ‘پنجاب میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا:یاسمین راشد
Aug 04, 2021