عوام فاقوں پر مجبور کردینے والی مہنگائی سے تنگ آچکے:پرویز ملک‘عمران نذیر

Aug 04, 2021

لاہور(نیوز پورٹر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں اور ایل این جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوے اسے فور طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا ہے عوام پہلے ہی فاقوں پر مجبور کردینے والے مہنگائی اور بے روز گاری سے تنگ ہیں ،اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ لوگ بن علاج کے ہی مر جائیں گے مہنگائی کا ایک مزید طوفان آئے گا ، حکمرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری اور اپنی نالائقوںکی وجہ سے قوم کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا ہے۔، پاکستان کے حکمران بھکاری دنیا بھر سے بھیک مانگ مانگ کر معیشت کو ٹریک پہ نہیں لاسکے ، سلطنت عمرانیہ کا ہر چیلہ اور ان کے آقا شہریوں کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں،ایک اناڑی ڈرائیو نے خوشحال اور ترقی کی جانب گامزن ملک کو دوراہے پر لا کے کھڑا کردیا ہے۔

مزیدخبریں