اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے مینجمنٹ سسٹم سٹینڈرڈ ڈویڑن کے تحت ہیومن ریسورس کے 3 معیارات اپنائے ہیں جن میں تنوع اور شمولیت ، افرادی قوت برقرار رکھنا اور لیڈرشپ ڈویلپمنٹ میٹرکس شامل ہیں۔ ابتدائی طور پران معیارات کو ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ معیارات کے طور پر اپنایا گیا اور قومی معیارات کی کمیٹی کے اجلاس میں توثیق کے بعد پاکستان کے معیارات کے طور پر اپنائے جائیں گے۔
پی ایس کیو سی اے نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ پرعالمی معیارات کی منظوری دیدی
Aug 04, 2021