سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر آنے والے افرادعمرہ کرسکیں گے

Aug 04, 2021

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب میں سیاحتی ویزے پر آنے والے افرادعمرہ بھی کرسکیں گے۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی حکام نے سیاحتی ویزے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کی ہیں اور نئے سیاحتی ویزے کے لیے ای ویب سائٹ مخصوص کی ہے۔ ویزے کی تمام کارروائی آن لائن کی جائے گی۔ای سیاحتی ویزہ ملٹی پل اور ایک برس کے لیے موثر ہوگاجس کے تحت ایک بار آنے پر سیاح 90 دن سعودی عرب میں گزار سکیں گے اور  سیاحتی پروگراموں میں حصہ اور عمرہ  بھی ادا کرسکیں گے تاہم سعود عرب آنے والے سیاحوں کو کرونا ایس او پیز کی پابندی کرنا لازمی ہوگی۔سعودی عرب نے سیاحتی ویزے کے اجرا کے لیے ویب سائٹ پر سیاحت اور عمرہ پروگراموں کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں۔

مزیدخبریں