لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین کو بجلی چوری کے مقدمے سے بری کر دیا۔ عدالت نے کہا ملزمہ پر بجلی چوری کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر سیشن عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے ملزمہ راحیلہ خادم حسین کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے۔ ملزمہ راحیلہ خادم حسین کیخلاف تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ راحیلہ خادم حسین پر پانچ لاکھ روپے مالیت کی بجلی چوری کا الزام تھا۔
(ن) لیگی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم بجلی چوری کے مقدمے سے بری
Aug 04, 2021