3 واقعات: گجرات: مطلقہ ماں کی مدد سے 16سالہ بیٹی سے زیادتی 

Aug 04, 2021

 گجرات/ قصور/کامونکے/ سرائے مغل (نامہ نگاران+ نمائندہ نوائے وقت) گجرات میں مطلقہ ماں نے آشناؤں کے ذریعے اپنی 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنوا دیا۔ سرائے مغل میں خاتون کو 3 افراد نے اغواء کر کے بے آبرو کر ڈالا۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق محلہ سٹاف گلہ کی رہائشی  نے تھانہ صدر گجرات کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکی 16 سالہ نواسی  سے اسکی طلاق یافتہ والدہ سعدیہ بی بی نے محلہ چاہ جٹاں معین الدین پور میںمحبوس کر رکھا ہے اور ملزمہ کے  ناصر اور بابر کے ساتھ ناجائزمراسم ہیں۔ جس نے  اپنے آشنا ناصر وغیرہ کو اپنے گھر بلا کر اپنی ہی سگی بیٹی کیساتھ گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کروانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جس پر تھانہ صدر گجرات نے متاثرہ لڑکی کی نانی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ قصور‘ سرائے مغل سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق اور نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں میگہ کی رہائشی خاتون کو گمراہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار مسلح ملزم رشید عرف چھیدا اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر ایک ویران حویلی میں لے گیا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کرنے کے بعد عورت کے دوپٹہ سے اس کا منہ باندھ دیا۔ دوسرے نامعلوم ملزم نے عورت سے بار بار زیادتی کی۔ لوگوں کے آ جانے پر ملزم خاتون کو برہنہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاؤں ماڑی ٹھاکراں میں محنت کش رفیق کی سترہ سالہ بیٹی کو اوباش نوجوان شکیل نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں