لاہور میں طوفانی بارش، مون سون سپیل مزید بارش برسائے گا:محکمہ موسمیات

لاہور (سٹی رپورٹر) شہرکے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے گزشتہ روزموسم خوشگوار ہوگیا، مون سون کا سپیل شہر میں مزید بارش برسائے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرادت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کوٹ لکھپت، گرین ٹاؤن، قائد اعظم انڈسٹریل ایریا، جوہرٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، پنجاب یونیورسٹی، ڈیفنس، گلبرگ، لبرٹی، کلمہ چوک، فیروز پور روڈ، ایئرپورٹ، جوڑے پل، صدر کینٹ کے اطراف بارش ہوئی، اقبال ٹاؤن، مال روڈ، ریگل چوک، سول سیکرٹریٹ، کینال روڈ، غوث الاعظم روڈ، مزنگ، شاد باغ، مصری شاہ، بادامی باغ، ریلوے سٹیشن، دھرم پورہ، مغلپورہ، شالیمار، باغبانپورہ، گڑھی شاہو، فتح گڑھ، ہربنس پورہ، صحافی کالونی، جلوکے اطراف بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا سپیل شہر میں مزید بارش برسائے گا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد اور ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر کے حساب سے چل رہی۔

ای پیپر دی نیشن