خواتین چھاتی کے کینسر کی علامات نظر انداز نہ کریں : بیگم ثمینہ عارف علوی

Aug 04, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی بروقت تشیخص سے ہی اس کی روک تھا م یقینی بنائی جاسکتی ہے۔ اس لیے خواتین بریسٹ کینسر کے مرض کی علامات کو نظر انداز کرنے کی بجائے سنجیدہ لیتے ہوئے مرض کی تشخیص اورر علاج پر توجہ دیں،حکومت چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے تمام سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد اقدامات کررہی ہے،خصوصی افراد کی بحالی بھی میرے دل کے بہت قریب ہے اور ہم حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر ان کو صحت اور تعلیم کی سہولیات دینے کیلئے کاوشیں کررہے ہیں،میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کی ترقی کیلئے فلاحی کاموں سے شروع سے وابستہ رہی اور اس دوران میں نے خواتین کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے بھی مختلف اقدامات لیے۔ ان سب کا مقصد یہ تھا کہ خواتین کو خودمختار بنایا جائے تاکہ وہ پاکستان سماجی و معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو سرداربہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر رکن بلوچستان اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری اطلااعات بشریٰ رند ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی ونسواں وقانون ماہ جبین شیران ،وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کوئٹہ ڈاکٹر ساجدہ نورین بھی موجود تھی۔

مزیدخبریں