7سے14اگست تک’’ہفتہ تحفظ نظریہ پاکستان‘‘ منائیں گے: یونس آزاد 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد یونس آزاد نے7سے14اگست تک’’ہفتہ تحفظ نظریہ پاکستان‘‘ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے زیر اہتما م7سے14اگست تک صوبہ بھر میں تحفظ نظریہ پاکستان ریلیوں اور سیمینارز کا انعقا دکیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز دورہ گوجرانوالہ کے دوران مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے عمائدین و ذمہ داران سے ملاقاتوں اور مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حافظ محمد یونس آزادنے کہا کہ اکابر علمائے اہلحدیث تحریک پاکستان کے صف اول کے قائدین میں شامل تھے، ان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، خدمات کو نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ناظم اعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ جماعت کے فنانس سیکرٹری عبد الرحمان بٹ کے گھر گئے جہاں ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ، دریں اثناء انہوں نے صوبائی ناظم اطلاعات و سٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد ابرار ظہیر کے ہمراہ علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس امت کے راہنما ہیں، ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کے لئے جو جدو جہد کی اسے نسل نو تک منتقل کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...