امیرالبحر کی زیر صدارت بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 

اسلام آباد (نا مہ نگار)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بحریہ یونیورسٹی کی 45ویں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں یونیورسٹی میں جاری مختلف منصوبوں کی توسیع و ترقی کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔ نیول چیف جو بحریہ یونیورسٹی کے پرو چانسلر اور بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی ہیں نے اعلی اخلاقی اقدار پر مبنی معیاری تعلیم سے طلبہ کی صلاحیتیں نکھارنے پر یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے یونیورسٹی کے وژن اور مقاصد سے ہم آہنگ تعلیمی معیار میں بہتری کی تعریف کی۔ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بورڈ ممبران اور دیگر اعلی انتظامیہ نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن