اسد قیصر، قاسم سوری کی چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا سپیکر اور چوہدری ریاض کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ اسپیکر و ڈپٹی سپیکرنے اپنے تہینتی بیان میں کہا ہے کہ چوہدری انوار الحق کی بطور سپیکر اور چوہدری ریاض کا بطور ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی انتخاب ان کی صلاحیتوں پر قیادت اور قانون ساز اسمبلی کی اراکین کا اعتماد کا مظہر ہے،چوہدری انوار الحق اور چوہدری ریاض کی قیادت میں قانون ساز اسمبلی پہلے سے زیادہ موثر اور فعال انداز سے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ہونے والے مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین کی استعداد کار میں اضافے اور قانون سازی کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن