اسلام آباد (نا مہ نگار)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک سے سودی نظام کا خا تمہ کر کے پاکستان کو ایک ماڈل اسلامی فلاحی ریاست بنا یا جا ئے ،پورے ملک اور اس کے نظام کو آئی ایم کی پالیسوں نے یر غمال بنایا ہوا ہے ،کارخانوں اور کھیت کے منافع میں مزدور اور کسان کو بھی شامل کیا جائے اور ملک سے مزدوروں کا استحصال ختم کر نے کے لیے سودی نظام اور ٹھیکہ نظام کا مکمل خاتمہ کیا جائے، انھوں نے کہا نیشنل لیبر فیڈریشن باطل کے نظام اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کے لئے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہی ہے،ظالمانہ نظام کی وجہ سے 99فیصدلوگ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا شکار ہیں اور اسی کے نتیجے میں انسان بھوکا ہے اور سارا پیسہ اسلحہ ،بارود کی فیکٹریاں لگانے کے لئے خرچ کیا جا رہا ہے ،ملک میں 65فیصد نوجوان ہیں لیکن انھیں بھی بے روزگاری کے دلدل میں دکھیل دیا گیا ہے،سودی نظام کی وجہ سے 3.4ٹرلین روپے ہم سود کی ادائیگی میں خرچ کر رہے ہیں جبکہ حکمرانو کی عیاشیوں کی وجہ سے آج ملک 45ہزار ارب کا مقروض ہو چکا ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی تین روزہ لیڈرشپ ٹریننگ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی ،میاں تجمل حسین ،ظفر خان،شاہد ایوب خان،طیب اعجاز لقمانی،محمد امین منہاس،خالد خان،پروفیسر نصیر گیلانی ،پروفیسرعمر صادق،عتیق احمد عباسی ،انجینئرابو عمیرزاہدودیگر نے بھی خطاب کیا ۔