لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے ڈاکٹر نجیب اللہ کو چیف میڈیکل افسر تعینات کر دیا۔ ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کرکٹ آسٹریلیا ،کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نجیب اللہ سومرو فیفا اور آسٹریلیا فٹ بال لیگ میں کام کر چکے ہیں۔نجیب اللہ سومرو ان دنوں ساؤتھ فریمنٹل فٹ بال کلب کے سپورٹس میڈیسن اور سائنسز کے سربراہ ہیں، ڈاکٹر سہیل سلیم نے پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن کراچی میں ملتوی ہونے کے بعد استعفیٰ دیا تھا۔ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو اکتوبر میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔