اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ ، ٹیم اپ اور SensusDxکے تحت جاز اور Igniteکی شراکت داری سے ٹیم اپ کے زیر انتظام چلنے والے پاکستان کے سرکردہ انکیو بیٹر ،قومی انکیو بیٹر سنٹر اسلام آباد میں قومی ہیپا ٹائٹس سی ہیکاتھون کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔2روزہ آن لائن ایونٹ کارپوریٹ کولیشن وائرل ہیپا ٹائٹس ایلیمنیشن کے اور نیسلے،پیپسی کو،ایبٹ اور فیروز سنز کے تعاون سے ہوا ۔پاکستان ایچ سی وی کے پھیلاؤ کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ،ملک میںتقریباً11ملین افراد ہیاٹائٹس سی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں،پاکستان میںاس بیماری کے باعث اوسطً یومیہ64موات ہوتی ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اس موقع پر کہا کہ اس ہیکاتھون میںآنے والے 300سے زائد افرادکے جذبے اور تجاویز پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پارلیمانی سیکریٹری برائے ایم این ایچ ایس آر سی ،ڈاکٹر نوشین نے کہا کہ پاکستان میںہیپاٹائٹس کا مرض سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ایونٹ کے دیگر نمایاں مقررین میںایبٹ کی ڈاکٹر
قومی ہیپا ٹائٹس سی ہیکا تھون کا بیماری کے خاتمے کیلئے 2روزہ ایونٹ ااختتام پذیر
Aug 04, 2021