ننھی ماہم کے قتل میں ملوث ملزم کو سرعام پھانسی کا مطالبہ

کراچی(وقائع نگار) زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی ماہم کے والد نے قاتل کے حوالے سے بتایا کہ ملزم ذاکر2 بچوں کا باپ ہے ، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے، ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے تفصیلات کے مطابق کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ماہم کے والد عبدالخالد کی ا ے ٹی سی میں سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملزم ذاکر ہمارے ساتھ اٹھتا بیٹھتا کھاتا پیتا تھا، نہیں معلوم تھا ہمارے درمیان درندہ صفت انسان موجود ہے،عبدالخالد کا کہنا تھا کہ معلوم ہوتا کہ یہ شخص جانور ہے پہلے ہی محلے سے نکال دیتے، ملزم ذاکر2 بچوں کا باپ ہے، اس کی بیٹی ماہم سے ڈیڑھ سال بڑی ہے، ملزم نے گھناؤنی حرکت سے پہلے سوچنا تھا کہ اس کی بھی اپنی بیٹی ہے،ننھی ماہم کے والد نے اپیل کی ایسے ملزم کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے۔ عدالت نے ملزم کو8 اگست تک5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا‘ واضح رہے کہ واقعہ28 جولائی کو زمان ٹائون میں پیش آیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن