لاک ڈائون پر تنقید کرنے والوں کو سانپ سونگھ گیا:ناصر شاہ

کراچی (وقائع نگار)وزیر اطلاعات سندھ سید نا صر شاہ نے خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ ایم کیو ایم کو جب کوئی راستہ نظر نہیں آر ہا تو کورونا پر سیاست کر رہے ہیں ،خالد مقبول صدیقی کے ہر بیان میں نفرت اوربے بسی نظر آتی ہے جب ایم کیو ایم نے کراچی کے فیصلے کئے تو قتل و غارت اور بھتا خوری  عروج پر آگئی اس وقت حکومت سندھ وبا سے لڑ رہی ہے اورآپ وبا بننے کی کوشش نہ کریں۔ آپ تاجر برادری کو بھڑکا کر پھر اپنے لئے بھتہ خوری کا راستہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ سید نا صر شاہ نے کہاکہ یہ آپ کی سیاست ہم اور تاجرحضرات  بخوبی جانتے ہیں، ایم کیو ایم اپنی بقا کی جنگ لڑنے میں کراچی کو کورونا کی طرف دھکیل رہی ہے،  پی ٹی آئی کے لوگ کراچی میں لاک ڈاؤن پر کڑی تنقید کر رہے تھے اب وفاق نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے تو کیوں آپ کو سانپ سونگ گیا ہے۔ سید نا صر شاہ نے کہاکہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست اب کوویڈ ٹیسٹ اور ویکسین تک محدود ہوگئی ہے، ویکسی نیشن مراکز پر  جاکر جس طرح انتشار پھیلاتے ہیں اس پر انکو شرم آنی چاہئے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ عید کو دو ہفتے ہو چکے ہیں مگر ایم کیو ایم کو ابھی تک آلائشین یاد آرہی ہیں، اگر ایم کیو ایم کو لوگوں نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں نہیں دیں تو ہم کیا کریں؟ ناصر شاہ نے فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ فواد چودھری شبلی فراز کی طرح فلسفہ جھاڑنا بند کریں، سندھ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا، ایکسپو سینٹر سمیت 300 کے قریب ویکسی نیشن مراکز بشمول موبائل یونٹس کراچی میں کام کر رہے ہیں۔ فواد چودھری پھر بھی کہ رہے ہیں کہ ویکسی نیشن کو بہتر کریں ،بے خبر وفاقی وزیر اطلاعات کو اس بات کی اطلاع ہی نہیں۔ ناصر شاہ  نے کہاکہ یہ اعزاز بھی سندھ حکومت کو حاصل ہے کہ پورے ملک میں پہلا کورونا کا اسپتال کراچی میں قائم کیا، فواد چودھری کو مشورہ ہے کہ بات کرنے سے پہلے اسد عمر سے معلومات لے لیا کریں، فواد چودھری اور انکی پی ٹی آئی حکومت پہلے گورننس کے پلے اسکول سے نکلیں پھر دیگر صوبوں کو سکھائیں، فواد چودھری نے سندھ حکومت کی گورننس پر تنقید نہیں کی بلکہ پنجاب حکومت کو اشارتن نشانابنایا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی ایک پیر اور ایم کیو ایم کے کندھے پر چڑ کر سندھ کو فتح کرنا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی چاہے کتنے ہی جلسے اور زبان درازی کرتی رہے سندھ پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے اور رہے گا ،  پی ٹی آئی نے وفاق اور دیگر صوبوں میں کون سی عوام کی خدمت کی ہے جو اب سندھ میں آئینگے؟ فواد چودھری خود کو سیاسی فلسفی سمجھنے سے بہتر ہے کہ حقیقت پسند بن جائیں ، وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہاکہ عام انتخابات میں جب پی ٹی آئی کا ملک سے صفایا ہوجا ئے گا ۔

ای پیپر دی نیشن