حضرو(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی وسماجی شخصیت وتحریک انصاف کے راہنما نزاکت خان UKنے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستا ن کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم کی ماحولیاتی پالیسیوں کی پوری دنیا میں سراہا جار ہا ہے بلین ٹری پروگرام کامیابی کی طرف رواں دواں ہے ملک امین اسلم تمام تر مصروفیات کے باوجود حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہیں سوئی گیس ،بجلی ،واٹر فلٹریشن پلانٹس ،یونیورسٹیز کا قیام کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی حلقہ عوام سے محبتوں کا ثبوت ہے یونین کونسل شینکہ کے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
امین اسلم عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں نزاکت خان
Aug 04, 2021