ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ملزموں کی گرفتاری کیلئے جانے والے پولیس اہلکار کو علاقہ مکینوں نے رسیوں سے باندھ کر یرغمال بنا لیا پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر بازیاب کرایا تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر کا اہلکار غلام شبیر اپنی دیگر نفری کے ہمراہ تفتیش کے لئے چوک چورہٹہ میں سلیمان ،نعمان وغیرہ کے گھر گیا تو مذکورہ ملزمان نے اے ایس آئی غلام شبیر کو رسیوں سے باندھ دیا اوراس کی ویڈیو بھی وائرل کر دی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پولیس اہلکار کو بازیاب کرا یا اور پولیس نے باپ اور اسکے 7بیٹوںکے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان سلیمان ،ذوالقرنین ،افضل و دیگر کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
ڈیرہ، پولیس پارٹی یرغمال‘ باپ سمیت سات بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج
Aug 04, 2021