بہتر مستقبل کیلئے  ناکام حکمرانوں سے قوم کی جان چھڑائی جائے:شیخ محمد مشتاق

Aug 04, 2021

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ نوائے وقت) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ حکمرانوںکی نااہلی کا واضح ثبوت ہے اس سے مہنگائی مزید بڑھے گی  پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ناکام حکمرانوں سے قوم کی جلد از جلد جان چھڑائی جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء شیخ محمد مشتاق نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے کو جھوٹ بولنے اور سیاسی انتقام کے علاؤہ کچھ نہیں آتا ان کی سیاست چور چور سے شروع ہوتی ہے۔

مزیدخبریں