گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستا ن سرامکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمدامین ناز نے کہاہے کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سرامکس انڈسٹری کوتباہی کے دھانے پرلاکھڑا کیا ہے ‘یہی صورتحال رہی توہزاروں فیکٹریاںبند‘لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ‘کروڑو ں روپے کے ایکسپورٹ آرڈرز الگ سے متاثر ہوںگے ‘ اگر حکومت نے 7 اگست 2021 کو جاری ہونے والے یوٹیلٹی بلوں میںگیس کے من مانے نرخ بڑھائے تو ملک بھر کی سرامکس انڈسٹری کی تالہ بندی میں زیادہ دیرنہیں لگے گی ‘سرامکس انڈسٹری کودرپیش مسائل بارے حکومت وقت کوآگاہ کرچکے ‘اگر مطالبات منظورنہ ہوئے تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک ملاقات میں کیا انہوں نے کہاکہ دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی ‘خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے سابق گیس ریٹ 1587دیناسرامکس انڈسٹری کیلئے مشکل ہے جبکہ حکومت یہی گیس نرخ 2167روپے وصول کرنے کااعلان کررہی ہے اس حکومتی اقدام سے اس انڈسٹری کا چلنامحال ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ ایک دوروز میں ایسوسی ایشن کااجلاس طلب کرکے گیس کے نرخوں ‘بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافہ بارے حتمی فیصلہ کیاجائیگا۔ حکومت ہمارے مسائل اور مطالبات کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے۔