گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پی ایچ اے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس چیئرمین ایس اے حمید ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں ہوا ۔اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پرمحکمہ کا مالی سال 2021-22کیلئے مجوزہ 26کروڑ روپے کابجٹ منظورکر لیا۔بورڈممبران نے ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ کیلئے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے25فیصد سپیشل الاؤنس کی منظوری بھی دی۔اس سے قبل چیئرمین نے بورڈ کے تمام شرکاء کو پی ایچ اے کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی دن رات محنت کر کے شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو سرسبزو شاداب بنا دیاگیا ہے۔اس موقع پر بورڈ کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر چیئرمین ایس اے حمید،ڈی جی سجاد احمد ثاقب اور ڈائریکٹرایڈمن شاہد عباس جوتہ کی محنت اور کام کو سراہا کہ انہوں نے گوجرانوالہ کو خوبصورت اور سر سبزو شاداب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے،جس کی شہری تحسین کر رہے ہیں۔
گوجرانوالہ:پی ایچ اے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس ، 26کروڑ روپے کابجٹ منظور
Aug 04, 2021