بیورجز، سنیکس اور سویٹس شاپس کو جرمانے 

 وہاڑی (نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، بیورجز، سنیکس اور سویٹس شاپس کی چیکنگ کے دوران 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئیتفصیل کے مطابق وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی عوdام کے لئے خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں بیورجز،سنیکس،سویٹس شاپس اور بیکرز کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ نے کہا کہ خوراک کی تیاری میں ایکسپائر اجزاء کی ملاوٹ پر 2 بیکریوں کو 30 ہزار روپے جرمانہ،مشروبات کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر 10 ہزار روپے جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات پر سنیکس یونٹ کو بھی 10 ہزار روپے بھی جرمانہ عائد کیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹ سے پاک خوراک کو بہم پہنچانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے

ای پیپر دی نیشن