صحت‘تعلیم اورسماجی خدمت کے شعبوں میں ملکرکام کرینگے:اللہ دتہ سہو 

میلسی(تحصیل رپورٹر)میلسی کی تمام سماجی تنظیموں پر مشتمل رابطہ کونسل کے صدر چوہدری اللہ دتہ سہو ، جنرل سیکرٹری ملک امیر بخش اور سرپرست شیخ منیر الدین نے کہا ہے کہ میلسی کی تمام فلاحی تنظیموں نے متحد ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کا فیصلہ کیا ہے صحت ، تعلیم اور سماجی خدمت کے شعبوں میں متحد ہو کر کام کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب میں استقبالیہ  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر اور چیئرمین احتساب کمیٹی محمد اسلم خان یوسفزئی نے کہا کہ میلسی کی رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کی متحدہ تنظیم احسن عمل ہے تمام سماجی رہنما مل کر معاشرے کی سدھار کیلئے بھر پور کردار ادا کریں۔ اس موقع پر صادق علی مرزا، میاں طارق نواز، میڈم زبیدہ ملک ودیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن