میلسی(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ شہر میں سیوریج سسٹم کی خرابی کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر اندرون شہر سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے وہاڑی اور بوریوالہ سے بھاری مشینری منگوائی گئی ہے اور مسلسل ایک ہفتہ شہر بھر کی تمام سیوریج لائنوں کی صفائی کے کام کو مکمل کر کے سیوریج سسٹم کو فعال کیا جائیگا اپنے آفس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میلسی شہر میںسیوریج سسٹم کی خرابی ایک دیرنیہ مسئلہ ہے