انڈونیشیا کی معیشت میں ماہی گیری ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، اس شعبے سے لوگوں کی نسبتا ایک بڑی تعداد براہ راست اور بالواسطہ طور پر وابستہ ہے۔انڈونیشیا کی روایتی ماہی گیروں کی ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سروے کے مطابق نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے دوران روایتی ماہی گیروں کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ اپریل سے مئی 2021 تک انڈونیشیا کے 25 علاقوں میں 5ہزار292 ماہی گیروں سے کئے گئے ایک سروے کی بنیاد پر زیادہ تر روایتی ماہی گیروں کا دعوی ہے کہ ان کی شکار کردہ مچھلیاں مکمل طور پر مارکیٹ میں کھپ جاتی ہیں۔