نورمقدم قتل کیس،درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

Aug 04, 2021 | 21:12

ویب ڈیسک

سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں ملوث ملزم کے والدین کی جانب سے درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیاجوکل (جمعرات کو) سنایا جائے گا۔بدھ کواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد سہیل نے کی۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں درخواست ضمانت پردلائل دیتے ہوئے مختلف کیسز اور فیصلوں کاحوالہ دیا۔ عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزم ظاہر جعفر کے والدین اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ایف سیون میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کو عید الاضحی سے ایک دن قبل انتہائی سفاک طریقے سے قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ اس کے والدین کو بھی حراست میں ہیں۔

مزیدخبریں