شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سابق ضلعی صدر چودھری کامران ورک ،چودھری بلال خادم ورک نے کہا ہے کہ خدمت کی سیاست اور پارٹی بیانیہ کی کامیابی کیلئے دن رات جدوجہد کرنیوالوں کو اگر سیاسی میدان میں اتارا جائے تو اس کے نتائج بڑے خوشگوار اور مثبت برآمدہوتے ہیں پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخاب میں کارکنوں کی امنگوں کی ترجمانی کی بجائے مفادات کی سیاست کے فروغ کیلئے فیصلہ کو عوام نے بالکل بھی تسلیم نہیں کیا حالانکہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور کارکنان کی محنت اورجدوجہد لائق تحسین رہی اس کے باوجود رزلٹ مختلف رہے شیخوپورہ کے پی پی 139 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری شہباز چھینہ کو ٹکٹ جاری کیا جائے ان خیالات کااظہارانہوںنے ڈھامکے ، چک چار رسالہ سمیت دیگر علاقوں کے دورہ کے بعدصحافیوںسے گفتگو کرتے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز لیگ کے پلیٹ فارم سے ووٹ کو عزت دو کی تحریک اور عمرانی حکومت کے خاتمہ کیلئے چودھری شہباز چھینہ نے انتھک کردارادا کیا۔
خدمت کی سیاست کرنیوالوں کو سیاسی میدان میں اتارا جائے :چودھری کامران
Aug 04, 2022