شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)اصول پرست گروپ کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی میاںتوصیف سلیم نے کہا ہے کہ نواسہ رسول امام حسینؓ نے اپنے پورے خانوادہ کے ساتھ جانوںکے نذرانے پیش کرکے ثابت کر دیا کہ ملوکیت کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جاسکتا حسینیت ہمیشہ زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد رہے گی حق کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیشہ زندہ و جاوید رہتے ہیں اور ان کا شمار اللہ تعالیٰ کے مقبول بندوں میں شمار ہوتا ہے امام حسینؓ نے اللہ کی راہ میں اپنی جان قربان کر کے طاغوتی قوتوں کو للکارا، حسینت اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کردینے کا نام ہے ۔