حکمران عوام پر مسلط رہنے کا کوئی  حق نہیں رکھتے: حافظ مدثر مصطفی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکمران عوام پر مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں رکھتے انہیں فوری اقتدارسے الگ ہو کر نئے عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ قوم کا اصولی مطالبہ پورا ہوسکے، ضمنی الیکشن کی عبرتناک شکست کے بعد بھی موجودہ حکمرانوں کی ہوس اقتدار ختم نہیں ہوئی اور اب بھی یہ اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک کے طول و عرض میں عوام کے راج کا جلددور دورہ ہوگا،عوام عام انتخابات میں ضمنی انتخابات سے بڑھ کر لٹیروں کے خلاف رد عمل کا اظہار کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن