لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب کی21 رکنی صوبائی کابینہ آج بنائے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صوبائی کابینہ فائنل کر دی ہے۔ پنجاب کابینہ کی حتمی منظوری کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور عمران خان کے درمیان آج پھر مشاورت ہوگی۔ متوقع کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، مراد راس، علی افضل ساہی، لطیف نذر، راجہ بشارت، نوابزداہ منصور، سردار محسن لغاری، غضنفر عباس چھینہ، سردار شہاب الدین، سردار حسنین بہادر دریشک،عنصر مجید نیازی، ملک تیمور، منیب چیمہ، علی عباس شاہ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، راجہ یاسر ہمایوں، خرم شہزاد ورک، حسین جہانیاں گردیزی شامل ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ، ملک تیمور کو کھیل، میاں محمود الرشید کو بلدیات، میاں اسلم اقبال انڈسٹریز، ڈاکٹر یاسمین راشد صحت، مراد راس تعلیم، راجہ یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن، عنصر مجید نیازی لیبر، سردار محسن لغاری کو خزانہ اور پی اینڈ ڈی کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔