اوپیک  1 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار بڑھانے پر متفق‘ ستمبر میں تیل سستا ہونے کا امکان

Aug 04, 2022


ویانا (نمائندہ خصوصی) اوپیک پلس نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ماہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوپیک پلس کے مطابق سعودی عرب‘ روس اور دیگر اوپیک ممالک تیل کی پیداوار بڑھانے پر متفق ہو  گیا ہے۔ ستمبر میں تیل کی پیداوار میں ایک لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے۔ تیل برآمد کرنے والے گروپ اوپیک پلس کا اہم اجلاس گزشتہ روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوا۔ یہ اجلاس امریکی صدر جو بائیڈن کی سعودی عرب سے تیل کی پیداوار میں اضافے کیلئے حکمت عملی کیلئے ایک امتحان ہے جس نے سعودی عرب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے علیحدہ سے استدعا کی اور سعودی حکومت نے اس عمل کو اوپیک پلس اجلاس سے مشروط کرتے ہوئے امریکی دبائو کو مسترد کر دیا تھا۔

مزیدخبریں