چیئرمین کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 


اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب  بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل احتساب اصغر حیدر، ڈی جی آپریشنز نیب عرفان بیگ، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انکوائریز اور انویسٹی گیشنز پر بحث کی گئی اور مختلف مقدمات میں قانونی کارروائی  کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں۔  جو کہ حتمی نہیں ہوتے۔ نیب قانون  کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کے موقف  معلوم کرنے کے بعد مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...