ایشیا‘ بحرالکاہل کے ممالک کی شرح نمو 4.2 فیصد تک کم رہنے کا امکان: آئی ایم ایف

Aug 04, 2022


اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال کے دوران ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک کی اقتصادی شرح نمو 4.2  فیصد تک کم رہنے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اپریل2022 ء کے دوران ایشیا و بحرالکاہل کے ممالک کی معاشی نمو کا تخمینہ 4.9 فیصد لگایا گیا تھا جس میں مزید0.7  فیصد کی کمی متوقع ہے۔ اسی طرح2023 ء کی شرح نمو بھی0.5  فیصد کی کمی سے4.6  فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مرکزی بنکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافہ، روس یوکرائن تنازعہ سمیت دیگر مختلف مالیاتی مسائل کی وجہ سے معاشی شرح نمو میں کمی کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں