لاہور(سپورٹس رپورٹر)فٹبال ورلڈ کپ 2022 ءکیلئے عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں پاکستانی ڈاکٹرز بھی شامل کر لئے گئے ہیں ۔ڈاکٹر خرم اکرم گھمن، ڈاکٹر اکرام اور ڈاکٹر عابد کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کیلئے عالمی طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وبائی ماہرین قطر فٹبال ورلڈ کپ کے دوران خدمات انجام دیں گے، اور قطری وزارت صحت کےساتھ ملک کر کام کریں گے۔پاکستانی ڈاکٹر قطر میں وبائی امراض کی سرویلنس اور ڈیٹا تیار کریں گے اور ایونٹ کے دوران وبائی امراض کے سد باب کیلئے کام کریں گے۔ قطر کی وزارت صحت نے انسداد وبائی ماہرین کیلئے پاکستان سے درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ نومبر میں شروع ہونے والا فٹ بال 2022 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ 2022ئ: پاکستانی ڈاکٹرز طبی ماہرین کی ٹیم میں شامل
Aug 04, 2022