راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ خطے کا امن، مسئلہ کشمیرحل کئے بغیر ممکن نہیں،مقبوضہ کشمیرمیں آئین شکنی کی بھارتی کارروائیاں یواین قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔ کشمیریوں کے تشخص، آزادی، حقوق اور جغرافیائی تحفظ کیلئے جرات مند و آزاد خارجہ پالیسی کے ساتھ سفارتی، سیاسی و اخلاقی حمایت میں مزید تیزی لائی جائے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے 2019ء میں بھارتی مظالم کے ساتھ ساتھ بھارتی آئین میں تبدیلی کرکے کشمیر کو ہتھیانے کے حربے کے خلاف منائے جانیوالے یوم استحصیال کشمیر پر اپنے پیغام میں کیا - قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ طاقت اور جبر کے زور پر کسی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا۔ بے جی پی حکومت کا 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمہ کااقدام قابل مذمت ہے جس نے مقبوضہ کشمیرکی آبادی کا تناسب آئینی دہشتگردی سے بدلنے کی کوشش کی ،جس کا مقصد بھارت غیرکشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں بساکر مسلم اکثریت ختم کرناچاہتا ہے۔
ہندوستان کا کشمیر پر قبضہ ناجائز اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے لیکن افسوس حقوق بشریت کیلئے صدائے احتجاج بلند کرنیوالوں اور آسمان سرپر اٹھانے والوں کی زبانیں معلوم نہیں کیوں بھارت کیخلاف گنگ ہیں۔ علامہ ساجد نقوی کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔