راولپنڈی(جنرل رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی ضلعی آفیسر شیریں سخن کی قیادت میں محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ڈینگی مہم میں بھرپور انداز سے کردار ادا کر رہا ہے، ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے ورکرز اس سلسلہ میں نہ صرف گھر گھر جا کر ڈینگی کے بارے میں آگاہی دے رہے ہیں بلکہ محلوں، بازاروں میں بھی ڈینگی مہم آگاہی پمفلٹ تقسیم کر کے عوام میں اس سے بچنے اور شعور دے رہے ہیں، ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن نے کہا کہ ہمارے ورکرز روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کر رہے ہیں، محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی ڈی ای آر سی کی ماہانہ میٹنگ کا بھی باقاعدگی سے حصہ ہے اور ان ہدایات پر مکمل طور سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے جو اس میٹنگ کے ذریعے دی جاتی ہیں۔