راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مسلسل پانچویں روز بھی اساتذہ و کلرکوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ضلع راولپنڈی کی تمام نمائندہ تنظیموں نے سابق ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعظم کاشف کی یہاں تیسری بار تعیناتی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے تحصیل راولپنڈی کے تمام سکولوں اور سی ای او دفتر سمیت تمام تعلیمی دفاتر کو بند کر کے مشترکہ طور پر سی ای او آفس کے سامنے احتجاج کیا،تحصیل راولپنڈی کے اساتذہ کرام و ملازمین کی کثیر تعداد نے احتجاج میں شرکت کی، مری روڈ پر ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے میٹنگ کیلئے بلایا تھا، میٹنگ میں بھی قائدین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی پر واضح کیا کہ ہمارا یک نکاتی ایجنڈا ہے کہ اعظم کاشف کے آرڈر کو منسوخ کیا جائے، اس کے علاوہ اور کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سردار سلیم خان بھی شریک ہوئے جنہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل ہے اور کسی صورت میں کرپٹ آفیسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا،سردار سلیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آپکا مطالبہ متعلقہ حکام کے سامنے رکھوں گا۔
اعظم کاشف کی تعیناتی کیخلاف اساتذہ، کلرکوں نے احتجاج جاری رکھا
Aug 04, 2022