راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جائیکا جاپان کے وفد نے بدھ کوواسا راولپنڈی کا دورہ کیاایم ڈی واسا محمد تنویر سے ملاقات کی اور راولپنڈی شہر کے اربن فلڈنگ کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیامنیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر نے JICA مشن کو راولپنڈی میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے منصوبے پر بریفننگ دی اور کہا کہ راولپنڈی میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے زیر زمین ٹینک بنانے کی تجویز ہے اس سے پہلے اسی طرز پر لاہور میں گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس کی تعمیر کیے گئے ہیں جس سے اربن فلڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملی ہے ایم ڈی واسانے کہا کہ نالوں کی صفائی کیلئے ہیوی مشینری کے حصول کیلئے بھی منصوبہ زیر غور آیا ہے واسا راولپنڈی JICA کی مدد سے راولپنڈی میں فلڈ کنٹرول کے منصوبے پر کام کرے گا ایم ڈی واسا محمد تنویر نے کہا کہ نالہ لئی کے وارننگ سسٹم کو مزید آپ گریڈ کرنے کیلئے بھی تجویز زیر غور آ ئی ہے۔
جائیکا وفد نے منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
جائیکا جاپان کے وفدکا دورہ واسا ایم ڈی محمد تنویر سے ملاقات
Aug 04, 2022