شاہ جمال میں منکی پاکس کی وبائ‘ بیسیوں بچے شکار  

شاہجمال(نامہ نگار)شاہ جمال اور گردو نواح میں منکی پاکس وبا کی صورت اختیار کرنے لگی بیسیوں بچے شکار۔مقامی ہسپتالوں میں محمد صائم،عبدالرحمان،عبید الرحمان،عبدالاحد،جنید احمد ،احمد صدیقی،محمد ایان،محمداذان سمیت منکی پاکس کا شکار بیسیوں بچے لائے گئے جنہیں خارش کیساتھ جسم پر سرخ رنگ کے دانے تھے۔ رابطہ پر ڈسٹرکٹ سرجن اینڈ فزیشن  ڈاکٹر عبدالغفور نے رابطہ پر بتایا کہ منکی پاکس وائرس ہے اس کی بنیادی علامات میں نزلہ زکام بخار درد اور خارش ہے مریض سے دور رہیں ماسک کا استعمال کریں صابن سے ہاتھ دھوئیں اس کا شکار بڑے بچے سب ہوسکتے ہیں منکی پاکس کی کوئی حفاظتی ویکسین نہیں ہے دو ہفتے بعد خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن