بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور سیلز ٹیکس فوری ختم کیا جائے: سول سوسائٹی فورم

ملتان( نمائندہ خصوصی) کوارڈینیٹر سول سو سائٹی فورم و کنوینیئر تاجر رابطہ کمیٹی شاہد محمود انصاری،جنرل سیکرٹری چوہدری منصور ،وائس چیئرمین اقبال خان بلوچ نے مشترکہ  پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت سے پوری قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے گھریلو (ڈومیسٹک )اور کمرشل سطح پر بجلی کے بلوں میں لاگو فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور کمرشل سطح پر سیلز ٹیکس کو نہ صرف فوری طور پر ختم کیا جائے بلکہ بجلی کی قیمتوں میں میں بھی کمی لائی جائے مہنگائی کے اس طوفانی دور میں قوم کا ہر فرد پریشانی میں میں مبتلا ہے اور پوری قوم سراپا احتجاج بھی ہے ۔انہوں نے مذید کہاکہ بجلی کے بلوں نے عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا حکمرانوں کو عوام کی حالت زار پر ترس کھانا چاہیے اور آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر عوام کو ذبح نہیں کرنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن