خلیفہ دوم حضرت عمرؓ نے عدل و انصاف سے امت کی رہنمائی کی: عبدالوہاب قادری

شجاع آباد ( نمائندہ نوائے وقت)  جمعیت علماء پاکستان کے رہنما عبدالوہاب قادری نے کہا خلیفہ دوئم حضرت عمر فاروقؓ اسلام کے وہ عظیم خلیفہ تھے کہ جن کی حکومت پانی زمین دریاں سمندر پر بھی تھی آپ نے عدل انصاف کے ساتھ امت کی رہنمائی کی۔ فاروق اعظم ؓکے آنے سے اسلام کا علم بلند ہوا آپ مراد رسول اور دعا رسول ہیں پاکستان کے حکمران اگر چاہتے ہیں کہ ملک میں عدل انصاف اور حق کا نظام قائم ہو تو حکمرانوں کو سیرت فاروق اعظم ؓسے رہنمائی لینی چاہئے ۔عبدالوہاب قادری نے مزید کہا فلسفہ حسینی انصاف اور حق کے لئے ڈٹ جانے کا نام ہے امام حسینؓ نے میدان کربلا میں قربانی دے کر دین اسلام کو بچایا اور ناموس رسالت و نظام مصطفیٰ کا تحفط کیا ۔آج امت کو ذکر امام حسینؓ کے ساتھ مشن امام حسینؓ کو جاری رکھنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن