وہاڑی (کرائم رپورٹر ) حالیہ کئی دنوں سے مسلسل موسلادھار بارشوں نے گلی محلوں کو تو ندی نالوں میں بدل دیا وہاں پر کھلے گراؤنڈ میں خیمے لگائے جھگی نشینوں کا بھی برا حال کردیا موسلادھار بارشوں کے پانی نے چاروں طرف سے گھیر لیا جس سے جھگی نشین محدود ہو کر رہ گئے پانی کھڑا ہونے سے بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے جس سے بیماریاں لاحق ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ جھگی نشین پریمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہمارے گھر بارش کے پانی کی نذرہو گئے ہیں اب دن رات جاگ کر پریشانی کے عالم میں گزارتے ہیں ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں گھر مہیا کئے جائیں جہاں پر ہم سکون کی نیند سو سکیں۔