تین علماء کے ضلع وہاڑی  میں داخلہ پر دوماہ کیلئے پابندی

وہاڑی (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کی سفارش پر ضلع وہاڑی کی حدود میں محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے شعلہ بیاں اور قابل اعتراض تقاریر کرنے والے تین علماء کرام پر2ماہ کیلئے پابندی لگا دی ہے علماء کرام میں مولانا محمد افضل حسینی، مولانا جمشید اقبال اور مولانا مشتاق احمد ساقی شامل ہیں۔
  میاں رفیق احسن نے کہا کہ علماء اکرام امن و امان کے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

ای پیپر دی نیشن